سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سےپشاور ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد سعودی ائیرلائن کے کے طیارہ میں آگ بھڑک اٹھی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ائیرلائن 792 کی پرواز کے بائیں لینڈنگ گیئر میں فنی خرابی ہوئی، ائیر ٹریفک کنٹرولر نے پائلٹ کو بائیں لینڈنگ گئیر سے دھواں اور چنگاری سے آگاہ کیا۔پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول کی رہنمائی سے طیارے کو کمال مہارت سے ایئرپورٹ پر باحفاظت لینڈ کروایاتاہم طیارے نے جب پشاور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی تو اس کے ٹائروں میں چنگاریاں اور دھواں نکلنا شروع ہو گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: چنگان کاایک اور نیاشاہکار ، گاڑی کے فیچرز اور قیمت بھی سامنے آگئی
ترجمان سول ایوی ایشن نے بتایا ہے کہ ریاض سے پیشاور پہنچنے والی سعودی ائیرلائن کے لینڈنگ گئیر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، سول ایویشن ائیر ٹریفک کنٹرولر نے فوراً فائیر اینڈ ریسکیو سروسز کو مطلع کیا جو بروقت موقع پر پہنچ گئے تھے ۔ فائیر ٹینڈرز نے بروقت کاروائی کی اور لینڈنگ گئیر میں ہونے والی آتشزدگی پر فوراً قابو پاکر جہاز کو بڑے حادثہ سے بچا لیا اور تمام 276 مسافر اور عملہ کے 21 ارکان انفلیٹبل سلائیڈ کے زریعے بحفاظت جہاز سے باہر آئے ۔ سعودی ائیرلائن کی فلائیٹ ریاض سے پشاور پہنچی تھی ۔