تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کے لیے پھر مشکلات کھڑی ہوگئیں

تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کے لیے پھر مشکلات کھڑی ہوگئیں

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کو ایک بار پھر طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سابق صوبائی وزیراعلیٰ کو میڈیا کے اشتہارات کی مد میں رقم دینے سے متعلق انکوائری کے لیے طلب کیا گیا ہے ۔ پرویز الہٰی پر الزام ہے کہ انہوں نے میڈیا ہاؤسز کو غیر قانونی طور پر 2 اعشاریہ 4 ارب روپے جاری کئے ۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت بنانا بھی جانتے ہیں اور گرانا بھی، اسلام آبادہوں یا لاہور،سب سے کام کراؤنگا،صدرآصف علی زرداری

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی تفتیش کےلیے اینٹی کرپشن لاہور آفس میں پیش ہوں، عدم پیشی کی صورت میں یک طرفہ کارروائی عمل میں لائے جائے گی ۔ یاد رہے کہ پرویز الہٰی اینٹی کرپشن کے مختلف مقدمات میں ضمانت ملنے پر 21 مئی کو جیل سے رہا ہوئے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *