190ملین پاونڈ ریفرنس: سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا

190ملین پاونڈ ریفرنس: سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں190ملین پاونڈ ریفرنس میں سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا۔ بنی گالا اسلام آباد کے پٹواری پر جرح بھی مکمل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ایک سو نوے ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی۔ سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اور سابق وزیر زبیدہ جلال آج عدالت پیش نہ ہوئے۔بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا۔ پرویز خٹک نے اپنا بیان پندرہ منٹ میں ریکارڈ کرایا اور واپس چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: چنگان نے نئی گاڑی لانچ کر دی، قیمت اور فیچرز بھی سامنے آگئے

پرویز خٹک نے بتایا کہ نیب نےمئی دو ہزار تئیس میں ان کا ایک سو نوے ملین پاونڈ کے حوالے سے بیان ریکارڈ کیا تھا۔پرویز خٹک نے آگاہ کیا کہ شہزاد اکبر نے کابینہ اجلاس میں بتایا تھا کہ پاکستان سےغیرقانونی طور پرباہربجھوائی گئی رقم برطانیہ میں پکڑی گئی۔پکڑی گئی رقم پاکستان کو واپس کی جائے گی۔کابینہ میں رقم کے حوالے سے کاغذات بند لفافے میں پیش کئے گئے۔ پرویز خٹک کے بیان کے دوران بانی پی ٹی آئی روسٹم پر آگئے، پرویز خٹک کے بیان کے دوران بانی پی ٹی آئی مسکراتے رہے، انہوں نے چٹکلہ سناتے ہوئے کہا کہ اب تو نواز شریف کے فلیٹ بھی پاکستان واپس آنے چاہئیں۔

یہ معاملہ کابینہ کےایجنڈے پرنہیں تھا بلکہ میٹنگ میں ایڈیشنل ایجنڈے کےطور پرسامنے لایا گیا۔ایڈیشنل ایجنڈے پر ان سمیت دیگر کابینہ اراکین نے اعتراض کیا تھا۔ایڈیشنل ایجنڈے کی منظوری کابینہ سے لی گئی تھی۔ریفرنس کے تفتیشی نے بتایا کہ ایجنڈے کے ساتھ ایک تحریر بھی تھی۔تحریر کے مطابق رقم بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض نے برطانیہ منتقل کی تھی

یہ بھی پڑھیں: عوام سولر پینل کیسے حاصل کرسکیں؟ پنجاب حکومت نے بتا دیا

دوران سماعت بنی گالا اسلام آباد کے پٹواری عباس گوارایا پر جرح بھی مکمل کرلی گئی ۔ریفرنس کی سماعت تیرہ جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔ریفرنس میں مجموعی طور پر اکتیس گواہان کے بیانات ریکارڈ اور تیس پر جرح مکمل کرلی گئی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *