مظفرآباد میں جیپ کو حادثہ ، ڈرائیور سمیت 13 افراد جاں بحق

مظفرآباد میں جیپ کو حادثہ ، ڈرائیور سمیت 13 افراد جاں بحق

وادی نیلم شاہراہ دیولیاں کے مقام پر انتہائی افسوسناک حادثے میں جیپ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 13 افراد جان بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ جیپ گہری کھائی میں گرنے سے ڈرائیور سمیت 13 افراد موقع پر دم توڑ گئے ، جاں بحق افراد میں 6 مرد ، چار خواتین اور تین بچے شامل ہیں، جیب میں 16 افراد سوار تھے ۔ پولیس پنجگراں کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ چکیں ہیں جبکہ حادثے کی زد میں آکر مقامی افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر رہی ہیں

یہ بھی پڑھیں: چنگان نے نئی گاڑی لانچ کر دی، قیمت اور فیچرز بھی سامنے آگئے

ریسکیو ذرائع کے مطابق بارش کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کو نکال رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *