معروف پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی، جو اپنی پرفارمنس اور معصوم نظروں کی وجہ سے مشہور ہیں، ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ممکنہ حادثے سے بال بال بچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں انکشاف کرتے ہوئے یمنیٰ زیدی نے واقعہ بیان کرتے ہوئے وضاحت کی کہ ایک منظر کے دوران جہاں وہ باورچی خانے میں کھانا پکانے والی تھیں، گیس کا اخراج ہوا ۔
ان کو اس کا علم نہیں ہوا۔ چولہا جلانے پر ان کے کے ہاتھ میں آگ لگ گئی مگر خوش قسمتی سے وہ بال بال بچ گئیں۔ اداکارہ نے کہا کہ یہ واقعہ کیمرے میں قید ہو گیا ہے اور ہو سکتا ہے کہ ہدایت کار اسے ڈرامے میں شامل کرے۔
یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم قوم سے معافی مانگیں ، نامور فنکار نے بڑا مطالبہ کردیا
بین الاقوامی سطح پر اپنے کرداروں کے لیے پہچانی جانے والی، یمنیٰ زیدی اس وقت گرین انٹرٹینمنٹ پر ڈرامہ سیریل جنٹل مین میں کام کر رہی ہیں۔ ان کی قابل ذکر پرفارمنس میں ڈرامہ نیاب، زارا یاد کر، دل کیا کرائے، اور گناہ آہن شامل ہیں۔