امریکا میں ایک ایسا معجزانہ واقعہ پیش آیا ہےجہاں 3 دن تک گٹر لائن میں پھنسے رہنے والا شخص زندہ بچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا رپورٹس کا بتانا ہے کہ تین دن تک گٹر لائن میں پھنسے رہنے والا شخص کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ ہے جو میکسیکو کے شہر لیون میں پیش آیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انتونیو نامی شخص شہر کی سرنگوں کی تلاش میں قریبی دریا سے نکاسی آب کی بڑی گٹر لائن میں داخل ہوا اور پھر راستہ بھولنے کی وجہ سے پھنس گیا۔
انتونیو راستہ نہ ملنے کی وجہ سے 3 دن تک زیر زمین گٹر لائن میں پھنسا رہا ،اس دوراناس نے چیخ ، چیخ کر کافی مدد مانگی تاکہ اوپر سڑک پر چلتے افراد میں سے کوئی اس کی آواز سن لے۔ وہ تین دن تک مسلسل بھوکا اورپیاسارہا لیکن اس کے باوجود د انتونیو نے ہمت نہیں ہاری اور وہ مدد کے لیے آواز لگاتا رہا۔
یہ بھی پڑھیں:انڈونیشیا میں سونے کی کان بیٹھنے سے متعدد ہلاکتیں ، افسوسناک خبر آ گئی
انتونیو کی خوش قسمتی یہ ہے کہ ایک سڑک پر چلتی خاتون نے گٹر کے ڈھکن کے سوراخ میں سے اس کی آواز سنی اور اسے تلاش کرنے کی کوشش کی جس میں وہ کامیاب ہو گئی ۔ اس کے بعد حکام کو اطلاع دی جس کے بعد انہوں نے بھوکے پیاسے شخص کو 3 دن بعد ریسکیو کرلیا۔