روشن گھرانہ پروگرام پنجاب کی عوام کیلئےبڑی خوشخبری

روشن گھرانہ پروگرام پنجاب کی عوام کیلئےبڑی خوشخبری

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چیلنج کرتی ہوں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کوئی بھی منصوبہ صرف کاغذوں تک محدود نہیں ہے بلکہ جو انہوں نے کہا اسے کر کے دکھایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب کابینہ کے ہر اجلاس میں عوام کی بہتری کے لیے ایک سے بڑھ کر ایک منصوبہ آتا ہے۔ آج عام آدمی کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا ہے۔ بجلی وفاق کا مینڈیٹ ہے مگر عام آدمی کا مسئلہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اپنا مسئلہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ روشن گھرانہ پروگرام کی کابینہ نے منظوری دی ہےجو بجلی بلوں کے ستائے پنجاب کے عوام کے لئے خوشخبری ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز50 سے 500 یونٹس تک کے صارفین کو سولر مہیا کرنے جا رہی ہیں۔

روشن گھرانہ پروگرام کی کابینہ نے منظوری دی ہے۔ بجلی کے بلوں سے ستائے پنجاب کے عوام کے لئے خوشخبری ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب 50 یونٹس سے 500 یونٹس تک کے صارفین کو سولر مہیا کرنے جا رہی ہیں۔

اس منصوبے کے تحت 90 فیصد حصہ پنجاب حکومت ادا کرے گی صرف 10 فیصد حصہ صارفین کو ادا کرنا پڑے گا ۔ یہ بلین روپے کا منصوبہ ہے جس کی تفصیلات جلد عوام کے سامنے لائیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ا ن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ پنجاب میں آٹے کی قیمت کو نوٹیفائی کیا گیا جس پر پوری کابینہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری وزیر اعلیٰ آٹے ، آلو، پیاز و دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کم کرنے کے لیے آئی ہیں اور اس حوالے سے ا ن کا زیرو ٹالرنس ہے۔ بہت جلد سوشو اکنامک رجسٹری اپنا کام کرنے لگ جائے گی۔

جس کے تحت مستحقین کا ڈیٹا اکٹھا ہوگا اور وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے طرف سے دی جانے والی سبسڈی اور ریلیف سے مستفید ہو سکیں گے ۔ اس سے بڑی کوئی بھی سوشل سروس نہیں ہو سکتی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا تھا کہ کرپشن ا ن کی ریڈ لائن ہے اور اس بات کو انہوں نے ثابت کر کے دکھایا۔ پنجاب میں کوئی بھی ٹینڈر ملی بھگت ، سفارش یا انڈر ٹیبل نہیں ہوگا۔ اب ای ٹینڈرنگ ہوگی اور سب کے سامنے سب سامنے نظر آئے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *