خواجہ آصف نےپی ٹی آئی رہنماؤں کوموسمی بٹیرے قراردیدیا

خواجہ آصف نےپی ٹی آئی رہنماؤں کوموسمی بٹیرے قراردیدیا

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کو موسمی بٹیرے قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کافون ٹیپنگ معاملے پر گفتگو کرتے ہوئےکہنا تھا کہ یہ معاملہ قانونی مراحل سے گزر رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف جو جنگ ہم لڑ رہے ہیں ۔ موجودہ حالات میں فون ٹیپنگ کی بالکل حمایت کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب و دیگر لوگ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے فون ٹیپنگ پر فرمودات بھی سن لیں، بانی تحریک انصاف نے کہا تھا میرے بھی فون ٹیپ ہوتے ہیں اور ضرور ہونے چاہئیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والے سب موسمی بٹیرے ہیں۔

پہلے یہ خود فون ٹیپنگ کراتے تھے اپنی بھی اور دوسروں کی بھی اورخوشی کیساتھ کہتے تھے کہ ٹیپنگ ضرور ہونی چاہیے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اتحادی حکومت میں شکوے شکایتیں ہوتی رہتی ہیں، مختلف جما عتوں کے اپنے اپنے مفادات ہوتے ہیں۔

سیاسی مقاصد بھی سب کے الگ ہوتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو بنیادی مسئلہ پنجاب میں جگہ نہ ملنے کا ہے، پی پی کو وفاق میں وزارتوں کا مسئلہ نہیں ہے۔ بلاول بھٹو جو کہہ رہے ہیں وہ ٹھیک کہہ رہے ہیں، کوشش ہے کہ شکوے شکایات کم ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:9 مئی مقدمات میں عمران خان کی ضمانت خارج

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے آئی ایس آئی کے ا فسران کو کال ٹریس کرنے کا اختیار دے دیا۔ وفاقی کابینہ نے حساس ادارے کے نامزد افسران کو کال ٹیپنگ کرنےکا اختیار دینے کی منظوری دی جو سرکولیشن کے ذریعے دی گئی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *