ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان کو پہلی ناکامی کا سامنا

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان کو پہلی ناکامی کا سامنا

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان لیجنڈز کو پہلی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نارتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقی چیمپئنز نے پاکستان چیمپئنزکو 9وکٹوں سے ہرا دیا ۔ پاکستان چیمپئنز نے اس سے قبل ایونٹ میں 4میچز جیتے ہیں ۔ جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلےپاکستان چیمپئنز کو کھیلنے کی دعوت دی ۔ جس کے جواب میں پاکستان نے مقررہ 20اوورز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 4وکٹوں کے نقصان پر 210رنز بنائے ۔

شرجیل خان نے 72اور شعیب ملک نے 51رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ صہیب مقصود نے24اور عبدالرزاق25رنز بنا سکے ۔ جوابی اننگز میں جنوبی افریقا چیمپئنز نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 210رنز کا ہدف19 ویں اوور میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پرپورا کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ کے فروغ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑا فیصلہ کرلیا

جنوبی افریقا کی طرف سے سیرل ایروی نے شانداربلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 57گیندوں پر105 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ اس کے علاوہ جیکس سینمن بھی 82 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ واپس لوٹے ۔ پاکستان چیمپئنز کی جانب سےواحد وکٹ سہیل خان نےحاصل کی ۔ واضح رہے کہ پاکستان چیمپئنز پہلے ہی ایونٹ کے مسلسل 4 میچز جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *