عوام کو 200 یونٹ تک مفت بجلی دینا ممکن نہیں، وفاقی وزیر توانائی

عوام کو 200 یونٹ تک مفت بجلی دینا ممکن نہیں، وفاقی وزیر توانائی

وفاقی وزیر توانائی نے عوام کو 200 یونٹس تک مفت بجلی دینے کے دعوئوں کی پول کھول دی۔

وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ چین کے تعاون سے تھرکول سے سستی بجلی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔تھرکول سے پیدا ہونیوالی بجلی 3روپے فی یونٹ سستی ملے گی اور اس سے تین سو ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔پروگرام کے دوران اویس لغاری کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے الیکشن مہم کے دوران 2سو یونٹ تک مفت بجلی دیےجانے کا وعدہ یاد دلایاگیا تو اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 200یونٹس مفت بجلی فراہم کرنا ممکن نہیں لیکن اگر 200یونٹس تک کے ڈیڑھ کروڑ صارفین کو دن رات استعمال ہونیوالے سولر سسٹم دے دیے جائیں اور ان کی بجلی کے کنکشن کاٹ دیے جائیں تو پھر یہ ممکن ہوپائیگا۔ وزیر توانائی نے آئندہ سال جنوری میں بجلی سستی ہونے کی خوشخبری سنا دی۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا 500 یونٹس تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے بڑا اعلان

دوسری جانب وفاقی کابینہ نے ان صارفین کے لیے قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کی منظوری دے دی وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگامی بنیادوں پر سرکولیشن سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لی۔ حکومتی فیصلے کے تحت جولائی سے ستمبر 2024 تک 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف فراہم کیا جائے گا ۔

وفاقی حکومت ٹیرف پر ریلیف فراہم کرنے کے لیے تقریبا 50 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔ ذرائع کے مطابق 50 یونٹ تک استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 3 روپے 95 پیسے جبکہ 51 سے 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 7 روپے 74 پیسے برقرار رہے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آج خود اس پیکج کا اعلان کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے ماہانہ 200 یونٹ تک صارفین کے لیےبجلی کا ٹیرف بڑھانےکافیصلہ واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ماہانہ 200 یونٹ کے پروٹیکیٹڈ، نان پروٹیکیڈ صارفین کے لیے ٹیرف میں اضافہ واپس لینے کی تجویز دی گئی۔ وزیراعظم نے ہنگامی بنیادوں پر سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کی ہدایت کی تھی ۔جولائی تا ستمبر2024 کے لیےماہانہ 200 یونٹ تک والےصارفین کوریلیف دینے کی تجویزدی۔

وفاقی حکومت ٹیرف پرریلیف دینے کے لیے تقریبا 50 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔ وفاقی کابینہ نے بجلی کےفی یونٹ بنیادی ٹیرف میں7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظور کیا تھا۔ اس سے قبل کابینہ نے 200 یونٹ تک پروٹیکیٹڈ، نان پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیےاضافہ منظور کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *