صدر مملکت نے الیکشن ترمیمی بل 2024 کی منظوری دےدی

صدر مملکت نے الیکشن ترمیمی بل 2024 کی منظوری دےدی

 صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکشن ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ۔ الیکشن ترمیمی بل کے ذریعے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 140 میں ترامیم کی گئی ہیں۔

ترامیم کے بعد اب الیکشن ٹربیونلز میں ریٹائرڈ ججز کی بھی تعیناتی بھی ہو سکے گی جب کہ حاضر سروس ججوں کی تعیناتی کے لیے چیف الیکشن کمشنر متعلقہ ہا ئی کورٹ کے چیف جسٹس سے مشاورت کے پابند ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:انٹرنیٹ یا موبائل فون بندش کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا

ایوان صدر کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیہ کے مطابق صدر نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت بل کی منظوری دی ہے۔ جس کے بعد اب الیکشن بل ایکٹ بن گیا ہے۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے 28 جون جبکہ سینیٹ نے 8 جولائی 2024کو الیکشن ترمیمی بل کی منظوری دی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *