آئندہ سال پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق 19فروری دو ہزار پچیس کو افتتاحی میچ میں گرین شرٹس اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے ساتھ ٹکرائیں گی جب کہ 24 تاریخ کوپاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان میچ راو لپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔ چیمپیئنز ٹرافی کا اہم مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان یکم مارچ کو لاہور کے قزافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں:لیجنڈز قومی کھلاڑیوں سےزیادہ فٹ،یونس خان کاموقف آگیا
ایونٹ کے سیمی فائنلز بالترتیب کراچی اور راولپنڈی میں 5اور 6مارچ کو کھیلے جائیں گے جب کہ 9مارچ کو فیصلہ کن معرکے کی میزبانی لاہور کرے گا۔ یاد رہے کہ بھارت کی کرکٹ ٹیم نے ایونٹ میں شرکت کو اپنی حکومت کی اجازت سے مشروط کر دیا ہے۔