راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے ہفتے میں دو مرتبہ واٹس ایپ پر بات کروانے کی درخواست پھر مسترد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے بیٹوں سے واٹس ایپ پر بات کرنے کی درخواست دائر کی تھی جس پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب داخل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ عمران خان کی درخواست پر سماعت جج ملک اعجاز آصف نے کی جو ایک بار پھر مسترد کر دی گئی ۔ درخواست پر جیل انتظامیہ کی طرف سے جواب جمع کرایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:شوکت یوسفزئی کو ائیر پورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا
جس میں موقف پیش کیا گیا کہ جیل مینوئل کے مطابق کسی ملزم کی واٹس ایپ پر رشتہ داروں سے ملاقات کا قانونی جواز موجود نہیں ۔ جیل انتظامیہ نے جواب میں کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی مہینے میں 2 مرتبہ بیٹوں سے بات کرائی جاتی ہے۔ عدالت نے جیل انتظامیہ کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب کی روشنی میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کی استدعا مسترد کر دی۔