وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پولیو ورکرز کے لواحقین کیلئے اہم اعلان کردیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پولیو ورکرز کے لواحقین کیلئے اہم اعلان کردیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ پولیو وائرس کا خاتمہ ایک قومی فریضہ ہے جس کیلئے کام کررہے ہیں تاکہ آنیوالی نسلیں محفوظ رہ سکیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور سے وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو سینیٹر عائشہ رضا فاروق کی ملاقات ہوئی ۔ دونوں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا میں پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے انسداد پولیو مہم کو مزید مؤثر انداز میں چلانے اور اس کے اہداف کے سو فیصد حصول کیلئے آگے کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری صحت اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک تھے ۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبے سے پولیو وائرس کا خاتمہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ انسداد پولیو مہمات کی بذات خود نگرانی کر رہا ہوں، صوبے کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے کے پی کے حکومت ایک نئے عزم کے ساتھ اقدامات اٹھا ر ہی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیو وائرس کا خاتمہ ایک قومی فریضہ ہے، پولیو کے خاتمے سے ہی ہماری آئندہ آنے والی نسلو ں کےمحفوظ مستقبل کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔ انسداد پولیو مہم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ رواں سال صوبے میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، اس کے علاوہ امن و امان کے مسائل والے علاقوں میں انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے معمول کے طریقہ کار سے ہٹ کر کام کرنا ہوگا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مسائل زدہ علاقوں میں انسداد پولیو مہمات چلانے کے لیے مقامی افراد اور کمیونٹی کی خدمات حاصل کی جائیں، انسداد پولیو مہمات کے بہتر نتائج کیلئے حفاظتی ٹیکہ جات کے عمل کو مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں امن و امان کے مسائل درپیش ہیں وہاں ڈویژن کی سطح پر الگ الگ انسداد پولیو مہمات چلائی جائیں۔

وزیراعلیٰ کے پی کا مزید کہنا تھاکہ پولیو ڈیوٹی کے دوران شہید ہو نیوالے ورکز اور اہلکاروں کی شجاعت کو سلام پیش کرتا ہوں، شہید ہونے والے ورکرز کے ورثاء کو مفت پلاٹ د یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس سے صوبے اور ملک کو پاک کرنا ہمارا ہدف ہے اور ہم اس میں ضرور کامیاب و کامران ہوں گے ۔

اس موقع پر عائشہ رضا فاروق کا کہنا تھا کہ صوبے میں انسداد پولیو مہمات میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کردار قابل ستائش ہے، امید ہے وزیراعلیٰ کی قیادت میں صوبے میں انسداد پولیو مہمات کے اہداف حاصل کئے جا ئینگے، صوبے سے پولیو وائرس کے خاتمے کیلئےوفاقی اور صوبائی حکومتیں ملکر ایک ٹیم کی طرح کام کریں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *