شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل

شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل  سے لاہور منتقل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو سخت سیکیورٹی میں لاہور منتقل کیا گیا۔ انہیں لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں ان کے خلاف 9 مئی کے واقعے سے متعلق متعدد مقدمات زیر التوا ہیں۔ خیال رہے کہ پولیس 9 مئی کے مقدمات کے حوالے سے قریشی سے اڈیالہ جیل میں پہلے ہی پوچھ گچھ کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیا بلنگ سسٹم ، لاکھوں صارفین پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکل گئے

قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک نے تصدیق کی ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج آج کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کریں گے اور قریشی کو کوٹ لکھپت جیل میں قائم عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *