پاکستان سٹاک ایکسچینج کی عمارت میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کی عمارت میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے ۔

اسٹاک ایکسچینج کی چوتھی منزل پر آگ لگنے سے کاروبار معطل ہونے کے بعد اب ٹریڈنگ دوپہر 12 بج کر 25 منٹ پر بحال ہوگئی ہے۔قبل ازیں پاکستان سٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آگ لگ گئی تھی۔ فائر بریگیڈ حکام نے بتایا تھا کہ  شہر قائد کی مصروف شاہراہ آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع سٹاک ایکس چینج کی چوتھی منزل پر آگ لگی ہے۔  ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پرموجود اور آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گندم اور آٹے کی نئی قیمتیں مقرر

فائر بریگیڈ حکام نے کہا کہ فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں تاہم فی الحال آگ سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ فوری طور پر آتشزدگی کی وجوہات کا معلوم نہیں ہوسکا۔ ایدھی اور دیگر رضا کار وں کی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ واضح رہے کہ 2 روز کی تعطیل کے بعد آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ی ہفتے کا پہلا روز ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *