لیجنڈز قومی کھلاڑیوں سےزیادہ فٹ،یونس خان کاموقف آگیا

لیجنڈز قومی کھلاڑیوں سےزیادہ فٹ،یونس خان کاموقف آگیا

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنیوالے یونس خان نے ریٹائرڈ کرکٹرز کے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے زیادہ فٹ ہونے کے دعویٰ کو مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز یونس خان نے ایجبسٹن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں روایتی حریف بھارت کو ہرانے کے بعد گزشتہ روز صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لیجنڈزموجودہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے زیادہ فٹ ہیں ایسا ہر گز نہیں ہے ، ہماری موجودہ قومی کرکٹ ٹیم بہت فٹ ہے ، ان کا کہنا تھا کہ شکست خوردہ ٹیم پر ملبہ گرانا آسان ہوتا ہے۔

جب کوئی ٹیم ہارتی ہے تو ایسی باتیں کی جاتی ہیں ۔ ٹی 20ورلڈکپ میں شکست کے بعد گرین شرٹس کے خلاف باتیں کرنا ہر کسی کا مشغلہ بن گیا ہے، حالانکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ لیجنڈز کی پرفارمنس کو دیکھ کر خوش ہیں اور ہمارے بارے میں مثبت باتیں کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارامقصد ٹورنامنٹ جیتنا اور اپنے مداحوں کو خوش کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پی سی بی کا گراس روٹ لیول پر نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کیلئے کیمپس کا آغاز

حالیہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد زیادہ تر شائقین کرکٹ مایوس ہیں، اپنی قومی ٹیم کو ہم دوبارہ کھیل کی طرف راغب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں بھارت کو 68 رنز کے بڑے مارجن سے شکست د ے کر مسلسل تیسرا میچ جیت کر ریٹائرڈ قومی کرکٹرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن براجمان ہے ، واضح رہے کہ چوتھے میچ میں بھی لیجنڈز نے میزبان انگلینڈ کو بھاری مارجن سے ہرا کرلگاتار چوتھی جیت اپنے نام کر لی ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *