ریلوےکا22 مسافرٹرینوں کوآؤٹ سورس کرنےکافیصلہ

ریلوےکا22 مسافرٹرینوں کوآؤٹ سورس کرنےکافیصلہ

پاکستان ریلوے نے 22 مسافر ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام کا بتانا ہے کہ 22 مسافر ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کے تحت چلا ئیں گے ۔ آؤٹ سورس کی جانے والی مسافر ٹرینوں میں قراقرم ایکسپریس، گرین لائن، ہزارہ ایکسپریس، کراچی ایکسپریس اور شالیمار ایکسپریس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاروں کو سہولت دینا اولین ترجیح ہے: وزیراعظم

کوئٹہ سے کراچی جانے والی واحد مسافر ٹرین بولان میل کو بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے گا۔ حکام کے مطابق مسافر ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا مقصد مسافروں کو سفری سہولیات کی فراہمی ہے ۔ مسافر ٹرینوں کی اوور سورسنگ کے لیےاشتہار بھی د یدیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کی وجہ سے سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ

خواہشمند افراد یکم اگست صبح 11 بجے تک اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں ۔ ریلوے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اے کیٹیگری کی ٹرینوں کی سکیورٹی 5 ملین جب کہ بی کیٹیگری کی ٹرینوں کی سکیورٹی 2 ملین روپے مقرر کی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *