برطانیہ کے نو منتخب وزیراعظم کیئر اسٹارمر نےعہدہ سنبھالتے ہی اپنی کابینہ کی تشکیل پر کام شروع کردیا جس میں تجربہ کار سیاستدانوں کیساتھ ساتھ نوواردوں کو بھی جگہ دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ نو منتخب وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی حکومت کے وزرا ء کے نام سامنے آنا شروع ہوگئے۔ اینجلا رائینر کو نائب وزیر اعظم کی ذمہ داری سونپ دی گئی جبکہ ریچل ریوز بطور وزیر خزانہ کا عہدہ مل گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ڈیوڈ لیمے برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ اورجان ہیلے وزیر دفاع مقرر ہو گئے۔ یوویٹ کو وزیر داخلہ کا عہدہ مل گیا، وزارت تعلیم بریجٹ فلپسن کے حصے میں آئی۔
یہ بھی پڑھیں:ویلز میں سیاستدانوں کے جھوٹ بولنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ، قانون منظور
ویس اسٹریٹنگ وزیر صحت اور ایڈ ملی بینڈ وزیر توانائی ہوں گے جب کہ پاکستانی نژاد شبانہ محمود کو وزیر انصاف بنادیا گیا۔یاد رہے کہ برطانیہ میں ہونے والے جنرل انتخابات میں لیبر پارٹی حکومت نے 650 میں سے 412 نشستیں حاصل کر رکھی ہیں جس کے بعد وہ باآسانی حکومت بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے جب کہ 14 سال سے برسراقتدار رہنے والی کنزرویٹو صرف 121 سیٹیں حاصل حاصل کر سکی ہے۔