پنک بس سروس کا آغاز، اسلام آباد کی ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کیلئے خوشخبری

پنک بس سروس کا آغاز، اسلام آباد کی ملازمت  پیشہ خواتین اور طالبات کیلئے خوشخبری

کراچی اور گلگت میں کامیابی کے بعد اب وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پنک بس سروس شروع ہونے جارہی ہے۔

اس اقدام کا مقصد کام کرنے والی خواتین اور طلباء کو مفت سفری سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں، کیونکہ دور دراز علاقوں کی طالبات صرف سفری سہولت نہ ہونے کی وجہ سے اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکتیں اس سروس کا بنیادی مقصد دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والی ملازمت پیشہ خواتین خصوصاً طالبات کے لیے سروس مفت ہو گی۔پنک بس سروس یکم اگست سے شروع ہوگی، ابتدائی طور پر اسلام آباد میں چار مختلف روٹس پر 20 بسیں چلائی جائیں گی، جن میں جن میں ترامڑی، بارہ کہو، ہمک اور ترنول شامل ہے

یہ بھی پڑھیں: سستی اور عوام میں مقبول یونائیٹڈ بائیکس کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں

یہ بسیں صبح 6 بجے سے صبح 9 بجے تک اور دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک چلائی جائیں گی، جس میں طلبہ کو ترجیح دی جائے گی لیکن اگر نشستیں دستیاب ہوں تو کسی بھی خاتون کو مفت میں رکھا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد دور دراز علاقوں میں لڑکیوں اور خواتین کے لئے نقل و حمل کے فرق کو ختم کرنا ہے ، تاکہ وہ بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی تعلیم حاصل کرسکیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *