ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے بھارت کو 68 رنز سے شکست دیدی

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے بھارت کو 68 رنز سے شکست دیدی

 ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز نے بھارت چیمپئنز کو  68  رنز سے باآسانی ہرادیا، 244 رنز کے ہدف کے جواب میں بھارتی ٹیم 175 رنز ہی بنا پائی۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز نے بھارت چیمپئنز کو جیت کے لیے 244 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان چیمپئنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 4 وکٹ پر 243 رنز بنائے۔

کامران اکمل نے77 اور شرجیل خان نے 72 رنز کی اننگز کھیلی  جبکہ صہیب مقصود 26 گیندوں پر 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

شاہد آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ شعیب ملک 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت چیمپئنز کے آر پی سنگھ اور  انوریت سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ دھول کلکرنی اور پون نیگی نے بھی ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

لیگ میں شریک پاکستانی ٹیم کپتان شاہد آفریدی، شرجیل خان، عمر اکمل، یونس خان، شعیب ملک، مصباح الحق، عبدالرزاق، وہاب ریاض، سہیل تنویر، سہیل خان، عبدالرحمان، عامر یامین، توفیق عمر، شعیب مقصود، یاسر عرفات اور تنویر احمد پر مشتمل ہے۔

بھارتی ٹیم میں کپتان یووراج سنگھ، ہربھجن سنگھ، سریش رائنا، عرفان پٹھان، یوسف پٹھان، رابن اتھپا، امباتی رائیڈو، گرکیرت مان، راہول شرما، نامن اوجھا، راہول شکلا، آر پی سنگھ، ونئے کمار، دھاول کلکرنی، سوربھ تیواری، انوریت سنگھ اور پون نیگی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان چیمپئنز کی ایونٹ میں یہ مسلسل تیسری کامیابی ہے،پاکستان 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی منظور شدہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 3 جولائی کو برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ میدان میں شروع ہوئی جو 18 جولائی تک جاری رہے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *