وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بڑی دھمکی دیدی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور  نے بڑی دھمکی دیدی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ آئین توڑنے والوں کو عبرت کی مثال بنائینگے ۔

تفصیلات کے مانسہرہ میںجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کو چاہیے کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں ورنہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے کیسز سے الگ ہو جائیں ۔

عوام سے خطاب کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی جتنا عرصہ جیل میں گزاریں گے ان کے ایک ایک دن کا حساب لیا جائے گا۔ علی امین گنڈا پور نے سابق پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف جھوٹی گواہی دی تو ان کوخیبر پختونخوا میں رہنے نہیں دیں گے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ سازشیوں کو ملک کی ترقی پسند نہیں آئی، آج مہنگائی نے عوام کا برا حال کردیا ہے۔ متوسط طبقہ ، سفید پوش اور غریبوں کے لئے زندگی کے دن گزارنے مشکل ترین کر دئیے گئے ہیں ۔ ان کو اپنی وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئےہیں اور حکمران اپنی عیاشیوں میں مگن ہیں ۔ حکمرانوں کو عوام سے کوئی ہمدردی نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد انتظامیہ نے جلسے کا این او سی معطل کر دیا، پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا فیصلہ

اس موقع پر اسد قیصر کا بھی خطاب کے دوران کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے اور اس کے خلاف اپنی آواز بلند کریں گے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *