اسلام آباد میں بار شوں کا سلسلہ شروع، سیلاب کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری

اسلام آباد میں بار شوں کا سلسلہ شروع، سیلاب کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری

وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں مون سون بار شیں شروع ہو گئیں ، ممکنہ طغیانی، سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ندی نالوں کے اطراف میں پابندی عائد کر دی گئی۔ اس کے علاوہ کچی آبادیوں میں کوئیک رسپانس کے لیے ریسکیو ٹیموں کو بھی الرٹ رہنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے ۔ ڈ ی سی اسلام آباد نے اسسٹنٹ کمشنرز کو فوری طور پر متعلقہ ایریا کی نگرانی کے احکامات جاری کر دیئے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صور ت حال پر اسسٹنٹ کمشنر ٹیم کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچیں ۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد انتظامیہ نے جلسے کا این او سی معطل کر دیا، پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے، ایم سی آئی عملہ بھی 24 گھنٹے تیاررہے اور فیلڈ میں حاضری یقینی بنایا جائے، بارش کے دوران پانی جمع ہونے اور فوری نکالے کی ذمہ داری متعلقہ ٹیم پر ہو گی، ایمرجنسی کال کی صورتحال میں فوری طور پر موقع پر پہنچنا بھی لازمی ہو گا۔دوسری جانب تیز ہواوں کے ساتھ موسلا دھار بارش کے باعث گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا، تیز ہوا ؤں اور بارش سے وفاقی دار ا لخلافہ کا موسم خوشگوار ٹھنڈا ہو گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *