محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا بند رکھنے کی درخواست مسترد

محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا بند رکھنے کی درخواست مسترد

وفاقی حکومت نے صوبوں کی محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا بند کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا کی بندش کے حوالے سے صوبوں کی درخواست مسترد کر دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ فیس بک ،ٹک ٹاک اور واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا اپیلی کیشنز بند نہیں ہوں گی ، محرم الحرام میں سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کا یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان

اس حوالے سے وفاقی حکومت نے ہدایات دی ہیں کہ سکیورٹی کو مزید فعال اور موثر بنایا جائے، موبائل سگنلز بھی صرف ان جگہوں پر بند ہونگے جہاں جلوس اور مجالس ہونگی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کو مختلف صوبوں کی طرف سے 6ایپلی کیشنز کو 6 سے 11 محرم تک بند رکھنے کا کہا گیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *