وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے گئے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے گئے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا۔

تفصیلاے کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں جاری وارنٹ معطلی کی درخواست دائر کی اور خود کو عدالت نے سامنے سرنڈر کیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے درخواست میں موقف اختیار کیاکہ آفیشل مصروفیات کی وجہ سے عدالت میں حاضر نہیں ہوسکا لہذا وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کیلئے درخواست کو منظور کیا جائے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد جلسہ سے متعلق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اہم اعلان کردیا

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کیلئے درخواست کو منظور کر تے ہوئے وارنٹ منسوخ  کر دیے۔

 

دوسری جانب اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور رہنما رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب، شبلی فراز، علی نواز اعوان و دیگر کی جوڈیشل کمپلکس توڑ پھوڑ کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست ملتوی کردی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *