پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے موقع پر امن و امان یقینی بنانے کیلئے سوشل میڈیا بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 6 تا 11 محرم الحرام کو صوبے میں سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکومت پنجاب کے مطابق سوشل میڈیا بند کرنے کا فیصلہ محرم الحرام کے موقع پر غیر مناسب مواد اور مذہبی انتہا پسندی سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کا یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان
صوبہ پنجاب کے محکمہ داخلہ نے سوشل میڈیا بند کرنے کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو خط بھی لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ6 محرم سے 11 محرم تک پنجاب بھر میں فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام، یوٹیوب، وٹس ایپ اور ٹک ٹاک کو بند رکھا جائےتاکہ غیر مناسب مواد اور مذہبی انتہا پسندی سے بچا جا سکے۔
واضح رہے کہ ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں 7جولائی کو نئے اسلامی سال 1446ہجری کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ 7جولائی کو چاند نظر آنے کی صورت میں ملک میں نئے اسلامی سال کا آغاز 8جولائی اور یوم عاشور 17جولائی کو ہوگا۔