پی ٹی آئی رہنماؤں کوعمران خان سے ملاقات کی اجازت کیوں نہ مل سکی؟ وجہ سامنے آگئی

پی ٹی آئی رہنماؤں کوعمران خان سے ملاقات کی اجازت کیوں نہ مل سکی؟ وجہ سامنے آگئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو بانی چیئرمین عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی ۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے ایک گروپ میں شامل شبلی فراز، عمر ایوب، رؤف حسن جبکہ دوسرے گروپ میں شامل شاندانہ گلزار، شہریار آفریدی اور جنید اکبر اڈیالہ جیل پہنچے تھے تاہم دونوں گروپوں کو ان سے ملنے نہیں دیا گیا ۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جیل میں تعینات اہلکاروں سے تلخ کلامی ہوئی ،جیل انتظامیہ سے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

عمر ایوب نے کہا کہ 2گھنٹے ہوگئے ہیں ہم ملاقات کیلئے انتظار میں بیٹھے ہیں ، ملاقات کی اجازت کیوں نہیں دی جا رہی ؟ ۔ بعد ازاں جیل کے باہر گفتگو میں اپوزیشن لیڈر نے کہا بانی پی ٹی آئی سے آج ہماری ملاقات طے تھی ۔ سوا ایک بجے سے جیل کے باہر انتظار کرنے کے باوجود ہمیں اڈیالہ جیل حکام نےبانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو بڑادھچکا،6جولائی کو ہونیوالاجلسہ خطرے میں!

ان کا مزید کہنا تھا کہ جیل چوکی کے انچارج نے ہمیں مسجد سے بھی باہر نکال دیا ، جیل چوکی کے انچارج نے موقف دیا کہ انہیں جو حکم دیا گیا ہےاسی کی تابعداری کر رہے ہیں ۔ حالانکہ عدالتی احکامات کے مطابق ہماری ان سے ملاقات طے تھی ۔ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں ان ہمیشہ ان کیساتھ کھڑے رہیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *