ایکس میں ری پوسٹ، لائیک اور ریپلائی بٹن ختم کرنے کا فیصلہ

ایکس میں ری پوسٹ، لائیک اور ریپلائی بٹن ختم کرنے کا فیصلہ

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر)میں ایک اور بڑی تبدیلی کی تیاریاں، پوسٹس میں ری ٹویٹ، لائیک اور ریپلائی بٹن کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایلون مسک نے اپنی زیر ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس میں پوسٹس کو ری پوسٹ ، لائیک اور ریپلائی کرنیوالے بٹن ختم کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ ایلون مسک نے تبدیلی سے متعلق بتایا کہ اب بٹنوں کی بجائے دائیں یا بائیں جانب Swipeکرنے سے لائیک اور ریپلائی کرنا ممکن ہوگا۔

مزید پڑھیں:  یوٹیوب کا پُرسکون نیند کیلئے’’سلیپ ٹائمر‘‘ فیچر متعارف کرانے کا اعلان

لائیک اور دیگر بٹن ختم کیے جانے کے بعد صرف ویواکائونٹ کا آپشن ہی پوسٹس میں نظر آئیگا۔ تاہم ابھی تک ایکس انتظامیہ کی جانب سے واضح نہیں کیا گیا کہ یہ تبدیلی کب تک ہوگی لیکناس تبدیلی کی آزمائش ایکس کی آئی او ایس ایپ میں کی جا رہی ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *