پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا واحد حل شمسی توانائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے نجی کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شافع حسین نے کہا کہ وفاقی حکومت سے مطالبہ کریں گے کہ کپاس کے بیجوں پر عائد پابندی ختم کی جائے اور ٹیکسز میں کمی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ جلد ہی گارمنٹس سٹی قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور بجلی کی قیمتوں کو کم کرنے کا واحد حل شمسی توانائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی ٹینکیاں بھروا لیں، پیٹرولیم ایسویسی ایشن کی شہریوں سے اپیل
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر ملک کو اپنے انتخابات کو کنٹرول کرنا چاہیے اور اگر سب ذمہ داری سے کام کریں تو آئی ایم ایف کے قرضوں کی ضرورت نہیں پڑے گی۔دوسری جانب پاکستانی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط میں سے ایک کو پورا کرنے کے لئے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی کابینہ نے بجلی کے بنیادی نرخوں میں اوسطا 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے جس پر یکساں عملدرآمد کے لیے نیپرا کو بھیجا جائے گا۔ یہ فیصلہ آئی ایم ایف کی جانب سے حکومت پر 10 جولائی سے قبل بجلی کے نرخوں میں اضافے کے لیے دباؤ ڈالنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس اضافے سے صارفین پر تقریبا 600 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے ۔