شہر قائد میں ڈیری فارمرز نے ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کو مسترد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے ترجمان شبیر ڈار نے اس اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر کراچی کی جانب سے مقرر کردہ قیمت پر دودھ کی فروخت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہیٹ اسٹروک کے باعث جانوروں کی موت اور پیداوار کم ہونے سے شہر میں دودھ کی فراہمی متاثر ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود دودھ اب بھی 300 روپے نہیں بلکہ 220 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہنڈا سی ڈی 70، ہنڈا سی ڈی70 ڈریم کی قیمت کیا؟
انہوں نے واضح کیا کہ ڈیری فارمز کا ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے مطالبات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔