ہنڈا سی ڈی 70، ہنڈا سی ڈی70 ڈریم کی قیمت کیا؟

ہنڈا سی ڈی 70، ہنڈا سی ڈی70 ڈریم کی قیمت کیا؟

پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ڈالر کی شرح کے باوجود ہونڈا سی ڈی 70 اور ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تاہم دیگر ماڈلز کی قیمتوں کمی یا اضافے کا کوئی نوٹیفکیشن سامنے نہیں آیا ہے۔ عام آدمی میں مقبول ان موٹر سائیکلوں کی قیمتیں بجٹ اور معاشی اتار چڑھاؤ سے متاثر نہیں ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس وقت ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت ایک لاکھ 57 ہزار 900 روپے جبکہ ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت ایک لاکھ 68 ہزار 900 روپے ہے۔ ہونڈا سی ڈی 70 سرخ، سیاہ اور نیلے رنگوں میں دستیاب ہے جبکہ ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم سرخ، سیاہ اور سلور رنگوں میں دستیاب ہے۔ ہونڈا سی ڈی 70 میں ایندھن کی بہترین کارکردگی ہے اور اس کا مائلیج 55 کلومیٹر فی لیٹر سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے ویزا شرائط میں نرمی کردی

اس کے علاوہ ہونڈا پرائیڈ رکی قیمت 2,08,900 روپے، سی جی 125 کی قیمت 2,34,900 روپے اور سی جی 125 اسپیشل ایڈیشن کی قیمت 2,82,900 روپے ہے۔ سی بی 125 ایف کی قیمت 390،900 روپے جبکہ سی بی 150 ایف کی قیمت 4 لاکھ 97 ہزار 900 روپےہے ۔

جہاں مہنگائی سے شہری پریشان ہیں کہ ایسے میں من پسند موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اگر موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافہ جاری رہا تو ان کی خریداری مشکل ہوجائے گی۔

شہریو ں کا کہنا ہے کہ پٹرول اور بجلی سمیت ہر چیز تیزی سے مہنگی ہوتی جا رہی ہے، موٹر سائیکلوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور حکومت مہنگائی پر قابو پانے اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *