ڈائنو سار کی معدومیت انگور پھیلنے کا سبب قرار

ڈائنو سار کی معدومیت انگور پھیلنے کا سبب قرار

ماہرین کی نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ڈائنو سار کی معدومیت انگوروں کے ممکنہ طور پر پھیلنے کا سبب ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیکاگو کے فیلڈ میویم آف نیچرل ہسٹری سے تعلق رکھنے والے ماہر ین نے کولمبیا کے پہاڑ وں سے ایک کروڑ 90 لاکھ سے 6 کروڑ کے درمیان قدیم انگور کے بیجوں کی باقیات کو دریافت کیا۔ ٹیم نے قدیم بیجوں سے کولمبیا، پاناما اور پیرو سے تعلق رکھنے والے انگوروں کی نو نئی اقسام شناخت کیں۔ ماہر ین کے مطابق قدیم پھرلوں کو تلاش کرنا اکثر و بیشتر مشکل ترہوتا ہےکیونکہ پھل بطور باقیات محفو ظ نہیں رہ پاتے۔ اس لئے ماہرین انگور کے بیجوں کی تلاش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:یوٹیوب کا پُرسکون نیند کیلئے’’سلیپ ٹائمر‘‘ فیچر متعارف کرانے کا اعلان

انگوروں کا فاسل ریکارڈ انتہائی بہترین ہے جس کی تاریخ 5 کروڑ برس تک جاتی ہے۔ بھارت میں دریافت ہونے والا قدیم انگور کے بیج کی باقیات 6 کروڑ 60 لاکھ سال پرانی ہیں جو زمین سے ٹکرانے والے سیارچے کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔ سالوں سے ماہرِ باقیات ہیریرا کا خیال تھا کہ انگور جنوبی امریکا میں کروڑوں سال قبل موجود تھے۔ انہوں نے اور ان کی ٹیم نے جو بیج چٹانوں میں دریافت کیے وہ 6 کروڑ سال پُرانے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *