آسٹریلیا کرکٹ نے پاکستان اور بھارت کے ساتھ سہ فریقی سیریز کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے نے کہا ہے کہ انہیں پاک بھارت سیریز میں کردار ادا کر کے خوشی ہو گی ۔نک ہوکلے کا آن لائن پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت روایتی حریف ہیں ، ان کے مقابلوں کے لیے شائقین کرکٹ میں بہت جوش پایا جاتا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ن نساؤ اسٹیڈیم ہاؤس تماشاہیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا ۔ آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں بھی ایسا ہی جوش تھا۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی2025: پاک بھارت میچ کا وینیو سامنے آگیا
نک ہوکلے کا مزید کہنا تھا کہ باہمی سیریز اور تین ملکی سیریز کروانے کے لیے تیار ہیں ۔ پہلےدونوں بورڈز کو آپس میں فیصلہ کرنا ہو گا وہ ہماری میزبانی میں معاونت کریں گے۔ جس کی ہمیں خوشی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی آسٹریلیا کا سیزن مصروف ہے ، مستقبل میں اگر میزبانی کرتے ہیں تو ہمیں بہت اچھا لگے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ رواں برس سمر سیزن میں پاکستان اور بھارت کے ٹورز کے منتظر ہیں، دونوں ممالک کے فینز بھی سیریز کے دوران انتہائی پُرجوش ہوتے ہیں۔