پاکستان اسٹاک ایکس چینج مارکیٹ میں ایک بار پھر 80 ہزار کی حد عبورہو گئی، دوسری جانب امریکی ڈالر مہنگا ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کاروبار کے تیسرے روز مثبت رجحان دیکھا گیا، انڈیکس ایک بار پھر 80 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔
100 انڈیکس میں 542 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انڈیکس 80 ہزار 94 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔ یہ گزشتہ سیشن میں 728 پوائنٹس کے اضافے کے بعد سامنے آیا ہے جو 79 ہزار 552 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان ، شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی رہنما اہم مقدمے میں بری
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 13 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔