آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

پنجاب میں ڈیلرز کی جانب سے گندم ذخیرہ کرنے پر فی کلو آٹا 20 روپے مہنگا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ڈیلرز کی جانب سے گندم ذخیرہ کیے جانے کے باعث خیبرپختونخواہ میں گندم کی سپلائی میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور اسی وجہ سے پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ پشاور میں آٹے کی فی کلو قیمت میں 20 روپے اضافہ کے بعد 20 کلو فائن آٹے کے تھیلے کی قیمت 1800روپے سے بڑھ کر 2200 روپے ہوگئی۔

مزید پڑھیں: ملک میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 18 فیصد ہوگئی، وزیر خزانہ

دوسری جانب نان بائیوں کو 7500 روپے میں دی جانے والی بوری کی قیمت 8500 روپے ہوگئی۔مالی سال کا آغاز ہوتے ہی وفاقی بجٹ کے نفاذ کے ساتھ ہی مہنگائی کے آفٹر شاکس آنا شروع ہو گئے ہیں۔ نئے مالی سال کے آغاز پر حکومت نے بیشتر اشیاء پر 18 فیصد جی ایس ٹی اور ڈھائی فیصد ریٹیلر ٹیکس نافذ کر دیا۔جی ایس ٹی کا اطلاق ہونے کے بعد ٹیٹرا پیک، خشک دودھ،بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ، چاول کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ مارکیٹ رپورٹ کے مطابق مختلف کیٹگریز کے خشک دودھ کی قیمتوں میں 100سے لے کر 300روپے تک اضافہ ہو گیا ہے ۔ ٹیٹرا پیک دودھ کوارٹر کی قیمت20روپے اضافے سے 95روپے ، ایک لیٹر دودھ 75روپے اضافے سی370روپے جبکہ ڈیڑھ لیٹر ٹیٹراپیک دودھ کی قیمت105روپے اضافے سی525روپے ہو گئی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *