گھریلو صارفین کیلئے گیس قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

گھریلو صارفین کیلئے گیس قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

گھریلو صارفین کیلئے گیس قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ای سی سی کی منظوری کے بعد اوگرا نے گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ رواں مالی سال میں گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اور گیس قیمتوں میں 10فیصد کمی کا ریلیف صارفین کو منتقل نہیں کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس قیمتوں میں یکم جولائی سے اضافہ کر دیا گیا ۔ سی پی پیزکیلئے فی ایم بی بی ٹی یو 250روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ سی پی پیز کیلئے موجودہ قیمت 2750روپے سے بڑھا کر 3ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب نے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے

یاد رہے کہ گھریلو صارفین کیلئے قیمتوں میں10فیصد تک کمی کا فیصلہ اوگرانے حکومت کو بھجوایا تھا۔ قیمت میں کمی نہ کرنے سے آئندہ مالی سال 100ارب روپے سے زائد اضافی وصولیاں متوقع ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *