نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے گھریلو بجلی صارفین کے لیے نئے ٹیرف اسٹرکچر کا اعلان کردیا ہے جس میں یونٹ کھپت کی بنیاد پر فکسڈ چارجز عائد کیے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے کوئی مقررہ فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ 301 سے 400 یونٹ استعمال کرنے والوں سے 200 روپے ماہانہ جبکہ 401 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والوں سے 400 روپے ماہانہ وصول کیے جائیں گے۔
فکسڈ چارجز میں اضافہ ہوا ہے، 501-600 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو 600 روپے ماہانہ، 601-700 یونٹ استعمال کرنے والوں کو 800 روپے ماہانہ اور 700 یونٹ سے زیادہ استعمال کرنے والوں کو 1000 روپے ماہانہ ادا کرنا پڑیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: موبائل، انٹرنیٹ اور موبائل کارڈز پر بھاری ٹیکس عائد
دوسری جانبآئل ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا )نے گیس کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، گھریلو صارفین سمیت باقی تمام سیکٹرز کیلئے گیس کی قیمتیں برقرار ہیں۔
جاری نوٹیفکیشن میں اوگرا نے کہا کہ کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس نرخ میں 250 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس کی نئی قیمت 3 ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس کی نئی قیمت کا اطلاق آج سے ہوگیا، کھاد کارخانوں، برف کارخانوں اور سیمنٹ سیکٹر کیلئے بھی گیس قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی بجٹ میں سولر پینلز سے متعلق بڑا اعلان
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا کہ گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کیلئے گیس قیمتیں برقرار ہیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سرکاری اور نجی بجلی گھروں کیلئے بھی گیس قیمتیں برقرار رہیں گی، گزشتہ روز ای سی سی نے یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دی تھی۔