موبائل، انٹرنیٹ اور موبائل کارڈز پر بھاری ٹیکس عائد

موبائل، انٹرنیٹ اور موبائل کارڈز پر بھاری ٹیکس عائد

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز کے لیے موبائل انٹرنیٹ اور موبائل کارڈز پر 75 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے افراد سے موبائل انٹرنیٹ اور موبائل کارڈ کی خریداری پر 75 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن پر عمل نہ کرنے والی ٹیلی کام کمپنیوں پر 5 سے 10 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ نئے مالی سال 2024-25 کے آغاز کے ساتھ ہی نئے ٹیکس اقدامات نافذ العمل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کا عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ

دوسری جانب تنخواہ دار طبقے پر اضافی ٹیکس عائد کیا گیا ہے ، وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بھی اضافی ٹیکس عائد کیے گئے ہیں۔ فنانس بل کے مطابق 50 ہزار روپے ماہانہ یا 6 لاکھ روپے سالانہ آمدنی والے افراد ٹیکس چھوٹ کے اہل ہوں گے۔ تاہم ایک لاکھ روپے ماہانہ سے زیادہ کمانے والے افراد پر انکم ٹیکس کی شرح میں 5 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *