سعودی عرب نے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے

سعودی عرب نے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے

سعودی عرب نے 7 مقامات پر  تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔ 

سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے پیر کے روز مشرقی صوبے اور خالی کوارٹر میں تیل اور گیس کے سات نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے یہ دریافت کی ہے جس میں مشرقی صوبے میں دو غیر روایتی آئل فیلڈز اور ایک عرب لائٹ آئل ریزروائر اور خالی کوارٹر میں دو قدرتی گیس فیلڈز اور دو ذخائر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی بجٹ میں سولر پینلز سے متعلق بڑا اعلان

وزیر خارجہ نے اس اہم دریافت پر سعودی قیادت کو مبارکباد دی جس سے ملک کی تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ متوقع ہے۔ اس دریافت سے دنیا کے سب سے بڑے خام تیل برآمد کنندہ اور اوپیک کے رہنما کے طور پر سعودی عرب کی پوزیشن مستحکم ہوئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *