وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد جلسہ میں بھرپور شرکت کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد میں 6جولائی کو ہونے والے اہم جلسے سے متعلق آڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے پارٹی چھوڑ جانے والے رہنماوں کی واپسی کے عمل کو روک دیا
خیبر پختونخوا سے جلسے میں ہم نے اپنی بھر پور شرکت کو یقینی بنانا ہے ۔ علی امین علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ تمام کارکن رابطوں کو بحال کریں ، لوگوں کو کس طرح گھروں سے نکالنا ہے ، کارکن اس کے متعلق پلاننگ کریں ۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں ایک اور دھرنے کی کال دیدی گئی
انہوں نے کہا کہ جلسے سے متعلق اس ہفتے میٹنگ بلا ؤں گا ۔ جلسے سے متعلق اس ہفتے میٹنگ بلا رہا ہوں۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پورے پلان کے ساتھ بھرپور شرکت کریں گے اور جلسہ کو کامیاب بنا ئیں گے ۔ تمام کارکن جلسے کے لیے ورکنگ شروع کر دیں۔