معروف اداکارہ نےمردوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کردی

معروف اداکارہ نےمردوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کردی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نورعباس نے مردوں کے حقوق کے لیے میدان میں آگئیں ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں اداکارہ زارا نور عباس سے میزبان نے سوال کیا کہ وہ کون سے تین چار حقوق ہیں جو مردوں کو ملنے چاہئیں ؟۔ جس کا جواب دیتےہوئے اداکارہ نےکہا کہ مرد کی ذمہ داریاں کچھ کم ہونی چاہئیں۔

گھر میں رہنے والے تمام افراد کو ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہیے اور مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد بھی کرنی چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک اچھے شوہر یا باپ کو اس بات کا ضرورخیال رکھنا چاہیے کہ وہ مصروف ہونے سے کہیں زیادہ گھر میں موجود ہو ۔ اگر مرد پیسےکمانے کے لیے باہر زیادہ رہے گا تو پھر اس کے پاس وقت نہیں ہو گا کہ وہ اپنے گھر کے لیے وقت دے سکے ۔

یہ بھی پڑھیں:رب مجھے موت دے،معروف اداکاربجلی کا زیادہ بل آنے پر پریشان

زارا نور عباس نے مردوں کو د یتے ہوئے کہنا تھا کہ سائنس کی ریسرچ کے مطابق مردوں میں عورتوں کے مقابلے میں دل کی بیماریوں کی بہت زیادہ ہوتی ہے لہٰذا مردوں کو چاہیے کہ وہ اپنی صحت کا خاص طور پر خیال رکھیں ۔ انہوں نے مردوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیگریٹ نوشی سے بچیں کیونکہ تمباکو نوشی صحت کے لیے بہت خطرناک ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *