بجلی اورگیس کے بھاری بلز سے شیخ رشید کو لگا بڑا جھٹکا، کتنا بل آگیا؟

بجلی اورگیس کے بھاری بلز سے شیخ رشید کو لگا بڑا جھٹکا، کتنا بل آگیا؟

سابق وفاقی وزیر داخلہ و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو بجلی اور گیس کے بھاری بلزسے بڑا جھٹکا لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کا بجلی کابل 1 لاکھ 68 ہزار اور گیس کا بل 1 لاکھ روپے آ یا ہے ۔ شیخ رشید بھی بجلی اورگیس کے بھاری بلز کے ساتھ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ ان کا بتانا ہے کہ ایک وقت چولہا جلتا ہے۔

گیس کا بل ایک لاکھ روپے اور بجلی کا بل ایک لاکھ اڑسٹھ ہزار روپے آنے پر انہوں نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ شیخ رشیدنے کہا کہ وفاقی سرکار کو غریب کا چولہا بند ہونے کا احساس نہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل شیخ رشید کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نہ میری بیوی ہے، نہ میرے بچے ، نہ ہی اے سی چلاتا ہوں۔ بجلی کا بل زیادہ آنے کی وجہ سے میری مارکیٹ میں دکانیں بھی خالی ہوگئی ہیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ناشتہ ریڑھی پر کرتا ہوں۔ جب سے چلہ لگایا ہے تب سے گھر میں دوپہر کا کھانا نہیں پکا ، صرف شام کو کھانا پکتا ہے، اندرون شہر کے محلوں میں شہریوں کا گیس کا بل 6 سے 8 ہزار آیا۔

انہوں نے ملک کے ذمہ داروں کو سناتے ہوئے کہا کہ گلی محلوں میں اندھا انقلاب پرورش پا رہا ہے، لوگ بے بس ہوگئے ہیں حلق سے فلک تک مہنگائی نے زندہ دوگور کر دیا، ملک ڈوب رہا ہے، سمجھنے کی ضرورت ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وقت کسی کا نہیں ہوتا۔ چور ڈاکو لٹیرے حکومت میں اس لیے آئے ہیں کہ وہ اپنے مقدمات ختم کروا سکیں ۔ موجودہ حکمرانوں نے غریب کا چولہا بجھا دیا۔

اب فارم 45 اور 47 کی لڑائی نہیں، غریب کے زندہ رہنے کی جستجو ہے، میری ذمہ دار حلقوں سے درخواست ہے کہ خدا کے لیے غر یبوں کو مرنے سے بچا یا جائے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *