آئی فون 16 سیریز ایسی حیران کن تبدیلی جو کسی کے وہم و گمان بھی نہیں ہو گی

آئی فون 16 سیریز ایسی حیران کن تبدیلی جو کسی کے وہم و گمان بھی نہیں  ہو گی

ایپل کی آئی فون 16 سیریز میں ایک نئی ٹیکنالوجی کی خصوصیت متوقع ہے جس سے صارفین کے لیے بیٹری تبدیل کرنا آسان ہوجائے گا۔

رپورٹ کے مطابق فی الحال آئی فون کی بیٹریاں چیسیز سے چپکی ہوئی ہیں ، جس سے صارفین کے لئے ان کو تبدیل کرنا مشکل ہے تاہم نئی ٹیکنالوجی سے صارفین اب ممکنہ طور پر بیٹری کو تبدیل کرسکیں گے۔ یہ تبدیلی یورپی یونین کے ایکو ڈیزائن قانون کے مطابق ہے ، جس کے تحت اسمارٹ فون مینوفیکچررز کو ٹولز کی ضرورت کے بغیر بیٹریوں کو تبدیل کرنے کے قابل بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمسی توانائی کا انقلاب، روشنی کو بجلی میں تبدیل کرنے کا تیز ترین سولر پینل متعارف

رپورٹ کے مطابق کہ نئی بیٹری ٹیکنالوجی کے باوجود صارفین کے لیے فون کو کھول کر اسے بدلنا اتنا آسان نہیں ہوگا، مگر پہلے جتنا مشکل بھی نہیں ہوگا۔آئی فون 16 کے کم از کم کسی ایک ماڈل میں اس نئی بیٹری ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا جاسکتا ہے۔ اگر نئی ٹیکنالوجی کم از کم ایک آئی فون 16 ماڈل میں بیٹری تبدیلی کا تجربہ کامیاب رہا تو یہ آئی فون 17 سیریز کیلئے لائن اپ کا حصہ ہوگی، جسے 2025 میں جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وہ 35موبائل فونز جن پر اب واٹس ایپ نہیں چلے گا

مزید برآں ، آئی فون 16 سیریز میں بڑے ڈسپلے سائز کی توقع ہے ، آئی فون 16 پرو کا ڈسپلے سائز 6.3 انچ اور آئی فون 16 پرو میکس کا ڈسپلے سائز 6.9 انچ ہوگا۔نئی سیریز میں ایک نیا عمودی کیمرہ لینس ترتیب اور ایک نیا “کیپچر بٹن” بھی پیش کیا جائے گا جو تصاویر اور ویڈیوز لینے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔خیال رہے کہ ایپل ستمبر میں نئی آئی فون 16 سیریز لانچ کرے گا ، جس میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والی نئی خصوصیات شامل ہوں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *