گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان، فی کلو 10 سے 12 روپے مہنگا ہوگا۔
پاکستان بناسپتی مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین ریحان شیخ کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کا ٹیکس 0.20 فیصد سے بڑھا کر دو فیصد کر دیا گیا ہے۔ اس سے یکم جولائی سے تیل اور گھی کی قیمت میں 10 سے 12 روپے تک کا اضافہ ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے ملک میں مہنگائی کی ایک نئی لہر آئے گی۔
مزید پڑھیں: ملک میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 18 فیصد ہوگئی، وزیر خزانہ
ریحان شیخ نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے بجٹ میں فاٹا پاٹا پر ٹیکس مراعات توسیع برقرار رکھی تو پھر ہم قانونی جنگ اور ہڑتال کریں گے۔چیئرمین پاکستان بناسپتی مینوفیکچرز ایسوسی ایشن شیخ عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ ملک میں گھی اور خوردنی تیل کی ملز 85 روپے فی کلو ٹیکس ادا کر رہی ہیں ، جبکہ فاٹا پاٹا میں قائم ملز کی جانب سے صرف 15 روپے فی کلو ٹیکس ادا کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا پاٹا کی آبادی 61 لاکھ ہے تو 1 لاکھ میٹرک ٹن پام آئل درآمد کرنا چاہیے جبکہ وہاں کیلئے ساڑھے تین لاکھ ٹن خام آئل تیل درآمد کیا جارہا ہے۔