ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، بارش کی باعث فائنل نہ کھیلا جا سکا تو کونسی ٹیم فاتح ہوگی ؟ پتہ چل گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، بارش کی باعث فائنل نہ  کھیلا جا سکا تو کونسی ٹیم فاتح ہوگی ؟ پتہ چل گیا

ٹی 20 ٹرافی پر قبضے کی جنگ آج ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست ٹیموں کے درمیان لڑی جائے گی جبکہ فائنل بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، بارباڈوس میں آج اور کل صبح سے شام چھ بجے تک بارش کی پیش گوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے لیے کل کاریز روڈے بھی رکھا گیا ہے، اس دن بھی بار باڈوس میں بارش کا امکان ہے، اتوار کو صبح 11 سے شام 5 بجے کے درمیان بارش کا امکان ہے ۔ پلیئنگ کنڈیشن کے مطابق میچ کے دونوں دن 190 منٹ کا اضافی وقت ہے، میچ کا آفیشل دورانیہ مقامی وقت پر صبح ساڑھے 10 سے سے دو پہر 1 بج کر 40 منٹ تک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عطا تارڑ کو اصلی فارم 45 اور 47 جمع کرانے کا حکم

اضافی وقت کی صورت میں کھیل چاربج کر 50 منٹ تک جاری رہ سکے گا، اگر فائنل مکمل نہ ہو سکا تو انڈیا اور جنوبی افریقا مشتر کہ چیمپئن قرار پائیں گے ۔ واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار دو نا قابل شکست ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہوں گی اور فائنل میں جو ٹیم کامیاب رہے گی وہ ناقابل شکست رہتے ہوئے ٹورنامنٹ جتنے والی پہلی ٹیم ہوگی۔

مجموعی ورلڈ کپ مقابلوں میں 1979 کے بعد پہلی مرتبہ دو نا قابل شکست ٹیموں کا فائنل میں مقابلہ ہونے جا رہا ہے۔ 1979 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں فائنل سے پہلے کوئی میچ نہیں ہاری تھی۔ ویسٹ انڈیز نے 1979 اور 1975 کا ورلڈ کپ ناقابل شکست رہتے ہوئے جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آٹا مہنگا ، چکن ، ٹماٹر ،زندہ مرغی اور پیاز کی قیمتوں میں نمایاں کمی

2003 اور 2007 کی ون ڈے ورلڈ کپ فاتح ٹیم آسٹریلیا ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی۔ 1996 میں سری لنکا کی ٹیم دو واک اوور سمیت پورے ٹورنامنٹ میں نا قابل شکست رہی تھی جبکہ 2002 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل نا قابل شکست ٹیموں انڈیا اور سری لنکا کے درمیان ہوا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *