آٹا مہنگا ، چکن ، ٹماٹر ،زندہ مرغی اور پیاز کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آٹا مہنگا ، چکن ، ٹماٹر ،زندہ مرغی  اور پیاز کی قیمتوں میں نمایاں کمی

مہنگائی میں مسلسل اضافے کے بعد کمی کا رجمان جاری ہے ، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.73 فیصد کی کمی ہوگئی ۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 22.88 فیصد ریکارڈ کی گئی ، ایک ہفتے میں 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 8 میں کمی اور 25 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

یہ بھی پڑھیں: عطا تارڑ کو اصلی فارم 45 اور 47 جمع کرانے کا حکم

رواں ہفتے ایل پی جی کا گھر یلو سلنڈر 154 روپے تک مہنگا ہوا، رواں ہفتے دال چنا 13 روپے فی کلو تک مہنگی ہوئی ، ایک ہفتے میں دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 10 روپے تک اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے میں دال مسور فی کلو 5 روپے مہنگی ہوئی ۔

تاہم ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 10 روپے تک مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 40 روپے تک کمی ہوئی، ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 52 روپے تک کمی ہوئی، پیاز کی فی کلو قیمت میں چھ روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی لہسن کی فی کلو قیمت میں 14 روپےتک کی کمی ہوئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *