190ملین پائونڈ ریفرنس، عمران خان کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

190ملین پائونڈ ریفرنس، عمران خان کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

نیب نے 190 ملین پاونڈز کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف نیب نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں نیب نے استدعا دی کہ سپریم کورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ کا 14 مئی کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کے خلاف کوئی نیا کیس بھی بن سکتا ہے، رانا ثنا اللہ

نیب نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ملزم کوضمانت دیتے ہوئے حقائق کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ قانون کی نظر میں درست نہیں۔ سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بینچ نے 15 مئی کو 190 ملین پاونڈز ریفرنس میں عمران خان کی 10 لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *