سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عدت کیس فیصلے پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی حکومت اور ان کی سیاست کا جنازہ ہوگی، کتنی دیر عمران خان کو جیل میں مزید رکھ سکتے ہیں۔
فواد چوہدری نے وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائی آپکی سیاست اور حکومت کا جنازہ ہے، آپ کتنی دیر عمران خان کو مزید جیل میں رکھ سکتے ہیں، ظلم کا دور ختم ہونے کو ہے ، انشا اللہ خلق خدا کا راج ہوگا۔
انہوں نے ٹویٹر پر ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کی فارم 47والی پارلیمان کیا کہے گی کہ امریکا کی پارلیمنٹ دھاندلی سے وجود میں آئی؟ بجائے چوری پر اکڑنے کے شرمندہ ہونے کا مقام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی کیلئے عدالتوں پر بھروسہ کرنا دانشمندی نہیں ہے، اس کیلئے سیاسی حکمت عملی چاہئے۔ تحریک انصاف کی موجودہ لیڈر شپ پر کوئ تنقید نہیں کرنا چاھتا لیکن مجھے مسئلہ یہ ہے کہ ان لوگوں میں یہ صلاحیت نہیں کہ عمران خان کی رہائی کیلئے مطلوبہ سیاسی دباؤ بنا سکیں۔باقی جو چاہے تیرا حسن کرشمہ ساز کرے۔