ڈی ایچ اے اسلام آباد کے اطراف میں طوفانی بارشیں، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ڈی ایچ اے کے اطراف میں طوفانی بارش ہوئی جس سے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں اورتیز ہوائوں سے درخت بھی گر گئے۔ اس کے علاوہ ڈی ایچ اے کے اطراف ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔
مزید پڑھیں: طوفانی بارشیں ، پی ڈی ایم اے نے مراسلہ جاری کر دیا
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے 26جون سے ملک بھر میں بارشوں کی پیشنگوئی کی تھی ۔اس حوالے سے اسلام آباد، راولپنڈی ، لاہور، سیالکوٹ، گجرانوالہ اورنارووال میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا گیا تھا۔جبکہ تمام متعلقہ اداروں کو ” الرٹ “رہنے اور کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئیں۔