مجھے پارٹی سے زبر دستی نکالا گیا ، سابق ن لیگی رہنما کا بڑا دعویٰ

مجھے پارٹی سے زبر دستی نکالا گیا ، سابق ن لیگی رہنما کا بڑا دعویٰ

سابق ن لیگی رہنما عباس خان آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کو ان کی اپنی ہی پارٹی میں غیرمتعلقہ کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ان کا دعویٰ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ پارٹی کے اندر اختلافات اور تقسیم بڑھتی جا ر ہی ہے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران عباس آفریدی نے کہاکہ میں نے مسلم لیگ ن اس وجہ سے چھوڑی جب کسی پارٹی میں رہنما کی کوئی حیثیت ہی نہ ہو تو اس جماعت میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا ۔

مسلم لیگ ن کے سابق رہنما عباس خان آفریدی نےسابق وزیر اعظم کے ساتھ قوم اور سینئر لیڈر شپ نے وفا نہیں نبھائی ۔ ان کا میزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ آپریشن عزم استحکام ہونے جا رہا ہے جس کے لیے قبائلیوں کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا ۔ حکمرانوں کو اس حوالے سے سوچنا چاہیے ۔

سابق لیگی رہنما نےالزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں مجھے احسن اقبال نے ٹیلی فون کر کے کہا کہ آپ کو پارٹی سے نکال رہے ہیں ۔ عباس آفریدی کا کہنا تھا کہ احسن اقبال نے کہا کیونکہ میں نے کنٹینر کھڑا کرکے احتجاج کیا ، یہ پارٹی کی پالیسی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی نے پاکستان مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ اپنا استعفیٰ پارٹی کے صوبائی صدر اور مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال کے نام بھجوا دیا تھا۔

عباس خان آفریدی کا کہنا تھا کہ ذاتی مصروفیات کی بناء پر سیاست چھوڑ رہا ہوں۔ کسی اور پارٹی میں ابھی شمولیت اختیار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *